بھٹکل:23/جنوری (ایس او نیوز) کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل اور ہنتے ساہتیہ سنسکرتی جگولی کے اشتراک سے مرڈیشور کے ماناسمرتی میں منعقدہ متوفی مانا حیات وخدمات نامی پروگرام میں کنڑازبان کے معروف ادیب ڈاکٹر ضمیر اللہ شریف نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے بات کرتے ہوئے کہاکہ متوفی ’’ مانا‘‘ کے ادب میں زندگی کا اندرون چھپا ہے۔ کئی ایک ادیبوں نے ادب کی تخلیق کی ہے، لیکن ان کی وفات کے بعد اس کو عوامی سطح پر بہت ہی کم پیش کیا گیا ہے۔ لیکن مانا کے تعلق سے ایسا نہیں ہواہے، اپنے والد کی تحریروں کو عوامی سطح پر پیش کرتے ہوئے ماناسوت نے قابل ستائش کام کررہے ہیں۔
مانا کی ہر ایک تحریر میں غمِ جاناں کی تڑپ نظرآتی ہے، ان کی بے شمار تحریریں اس زمانے کے مشہور رسالوں ، اخباروں میں شائع ہونا قابل فخربات ہے۔ ڈاکٹر آئی آر بھٹ نے مانا کی تصویر کو پھول مالاپہنا کر پروگرام کا افتتاح کیا۔ کنڑا ساہتیہ پریشد بھٹکل کے صدر گنگادھر نائک نے صدارت کی۔ ادیب شری دھر شیٹھ نے مانا کی حیات پر روشنی ڈالی ۔ ادیب نارائن یاجی نے مانا سے اپنے تعلقات اور روابط کے متعلق بیان کیا۔ پروگرام میں ایم وی ہیگڈے ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے ایگزکیٹیو ممبر عبدالعظیم امباری ، ادیب شمبھو ہیگڈے نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ کماری رنجیتا ہیگڈے نے پرارتھناکی۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے ایم پی بھنڈاری نے استقبال کیا۔ گنپتی کائی کنی نےمانا کےنظموں کو پیش کیا۔ استاد پرمیشور نائک نے نظامت کی۔